پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 1082 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 1082 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر میں 905 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا مون سون گزر گیا نہ ڈینگی سرویلنس ہوئی نہ ڈینگی سپرے ہوسکا ، مون سون سے قبل نہ ہی سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ، عثمان بزدار نے ایک سال سے ڈینگی پر ایک بھی میٹنگ طلب نہیں کی ، آج خبروں کی زینت بننے کےلیے فارملی میٹنگ رکھ لی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے لوگ کورونا سے مر رہے تھے ، اب ڈینگی کے رحم و کرم پر ہیں ، شہبازشریف کو طعنے دینے والا وزیراعظم شاید نتھیا گلی میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے ، شہبازشریف کے ڈینگی کے متعلق اقدامات کی تعریف سری لنکا جیسے ملک نے کی۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے گیارہ ماہ میں پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کیا ، عثمان بزدار ایک میٹنگ سے ڈینگی ختم کرنے چلے ہیں ، جب تک ان کے سر سے پانی نہ گزرے ان کو ہوش نہیں آتا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کے جعلی اندراج کے علاوہ مزید 8 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عمران خان اور اس کے چمچے قابل ترس لوگ ہیں ان بیچاروں سے حکومت نہ چلے تو قصوروار نوازشریف، معیشت تباہ ہوجائے تو قصوروار نوازشریف، کورونا ویکسین چوری ہو تو قصوروار نوازشریف، مودی کال نہ سنے اور جوبائیڈن کال نہ کرے تو بھی قصوار نوازشریف کو ٹھہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ تین سالوں سے تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والا مافیا نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی دکان چلارہا ہے، اگر آپ کے ریکارڈ میں ردوبدل ہورہی ہے تو اس میں نوازشریف اور مریم نواز کا کیا قصور ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ حکومت آپکی، وزیر آپکے، انتظامیہ آپکے انڈر اور اثر انداز آج بھی مسلم لیگ (ن) ہورہی ہے؟ اگر مسلم لیگ (ن) آج بھی طاقتور ہے تو ان جاہلوں کو گھر چلے جانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا تھا کہ اسلام آباد کے میئر جیسی عالمی بدنامی بھی عمران خان کے حصے میں آئی، طالبان کمانڈر نے بھی عمران خان کو کٹھ پتلی کہا، عالمی سطح پر کوئی بھی ملک کا حکمران عمران خان کو منتخب وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں، یہ جتنی بھی نحوست اور بدنامی سمیٹی آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے ہے۔

The post پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 1082 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email