کونسی غذائیں نہار منہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے؟

نہار منہ غذائیں گرم پانی پینا یا قہوہ پینا صحت کے لئے کافی مفید ہوتا ہے لیکن نہار منہ چائے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نہار منہ پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی صحت کے لئے کافی مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزاء ہمارے نظام ہاضمہ کے لئے بہتر سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ نہار منہ پھلون کا استعمال جسمانی وزن میں کمی بھی لاتا ہے اور جسم کو درکار غذائیت بھی مہیا کرتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ نہار منہ شہد کے استعمال سے آنتوں کی صفائی اور جسم میں موجود  زہریلے اور جراثیمی عناصر ختم ہوجاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین تایا کہ صبح سویرے اٹھ کر سب سے پہلے سیب کا استعمال بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ کھجور بادم یا اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں میں نہار منہ شکر کندی کا استعمال بہت زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ  نہار منہ چائے پینے سے   تیزابیت کا خطرہ ہوتا ہے, اس کے ساتھ ساتھ ادرک اور لہسن کا استعمال بھی تیزابیت کا باعث بنتا ہے لہٰذا نہار منہ ان کے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

The post کونسی غذائیں نہار منہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email