سندھ حکومت کی کراچی کی خدمت کے دعوؤں کی حقیقیت سب جان چکے ہیں، امین الحق

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کراچی کی خدمت کے دعوؤں کی حقیقیت سب جان چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اصرار پر وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کے لیے گرین لائن منصوبے کے بعد جدید الیکٹرک سرکلر ریلوے کا تحفہ دینے جا رہی ہے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرین منصوبے کی لاگت کئی سو ارب روپے اور تکمیل ڈیڑھ سال میں ہوگی نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ تیز ترین ٹرین ہر 6 منٹ بعد اسٹیشن پر آئے گی اور اس کے ذریعے روزانہ 4 لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ منصوبے کے بنیادی ڈھانچے پر 20 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، منصوبے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے میں جدید الیکٹرک ٹرینیں چلائی جائیں گی، کراچی کے شہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ گرین لائن بس سروس بھی چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، یہ دونوں منصوبے کراچی کی عوام کے ہیں امید ہے ان منصوبوں کو اپنا سمجھتے ہوئے اسے بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، 2003 انتخابات سے قبل  نئی مردم شماری کا اصولی فیصلہ بھی ایم کیو ایم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف آرٹ آئی ٹی پارک بھی 30 ارب لاگت سے شروع کیا جارہا ہے، کراچی کو پانی سپلائی کیلئے کےفور منصوبہ بھی وفاق کی زیر نگرانی مکمل کرائیں گے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کراچی کی خدمت کے دعوؤں کی حقیقیت سب جان چکے ہیں، اپنی بساط کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی کیلئے میگا منصوبوں کیلئے انتھک جدوجہد کی ہے، ہم نے دعوے نہیں کام کیا ہے، پورے سندھ میں 8 ارب سے زائد کے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی خستہ سڑکیں, کچرے کے ڈھیر اور بدترین ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کے تحفے ہیں، کراچی کی عوام جانتے ہیں کہ ان کا اصل پرسان حال کون ہے ایم کیوایم نے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

The post سندھ حکومت کی کراچی کی خدمت کے دعوؤں کی حقیقیت سب جان چکے ہیں، امین الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email