شہزاد شیخ کی سالگرہ، شوبز شخصیات نے تقریب کو چار چاند لگادیئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سپر اسٹار شہزاد شیخ کی سالگرہ میں شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگادیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکار شہزاد شیخ کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گی تھی جس میں شو بز شخصیات نے شرکت کی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزاد شیخ کی سالگرہ میں وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت اور اداکار حسن احمد بھی موجود تھے۔

اداکار شہزاد شیخ نے اپنی 39ویں سالگرہ کس کس کے ساتھ منائی؟

سالگرہ کی اس مختصر تقریب میں دوستوں میں اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز بھی انہیں مبارکباد دینے پہنچے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اداکار یاسر حسین نے شہزاد شیخ کے لئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’اللہ تیری ہر خواہش پوری کرےاور صحت کے ساتھ لمبی زندگی دے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

علاوہ ازیں شہزاد شیخ کی بہن مومل شیخ نے بھی ان کو سالگرہ کی بہت مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوست میں اداکارہ مومل شیخ نے سالگرہ کی تقریب اور کیک کاٹے ہوئے دیگر تصاویر شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکار شہزاد شیخ 39 برس کے ہوگئے اور گزشتہ روز انہوں نے اہلیہ اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی تھی ۔

The post شہزاد شیخ کی سالگرہ، شوبز شخصیات نے تقریب کو چار چاند لگادیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email