اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %54 تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخواہ کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ تھر پا رکر، عمر کوٹ اورگر دو نواح  میں  چند مقا مات پر تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔

The post اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email