ڈی سی او ریلوے انور سعادات کی ریلوے سٹیشنوں کے اسٹالز کی اچانک چیکنگ

ڈی سی او ریلوے انور سعادات نے ریلوے سٹیشنوں کے اسٹالز کی چھٹی کے روز اچانک چیکنگ شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی سی او ریلوے انور سعادات معروت لاہور ڈویژن نے ریلوے سٹیشنوں پر چھٹی کے روز اچانک سٹالز کی چیکنگ شروع کر دی۔
انور سعادات معروت کا دورے کے دوران کہنا تھا کہ مقررہ کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر چیزیں فروخت کرنے والوں پر ہم نے جرمانے کیے ہیں۔
انور سعادات معروت نے کہا کہ جن سٹالز پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں تھی ان پر بھی بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
ڈی سی او ریلوے انور سعادات معروت کا مزید کہنا تھا کہ زاید قیمت اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے اسٹالز والوں پر 6 ہزار روپے جرمانا عائد کیا ہے۔

The post ڈی سی او ریلوے انور سعادات کی ریلوے سٹیشنوں کے اسٹالز کی اچانک چیکنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email