چودھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچوئر گالف کپ کی اسلام آباد میں اختتامی تقریب

چودھویں چیف آف نیول اسٹاف امیچوئر گالف کپ کی اسلام آباد میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ  گالف کلب کے میجر سلیم نے گالف کپ اپنے نام کر لیا۔

 تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔

صدر مملکت نے گالف کپ کے کامیاب انعقاد پر مارگلہ گرینز گالف کلب کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

 چار روزہ اس ایونٹ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔

The post چودھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچوئر گالف کپ کی اسلام آباد میں اختتامی تقریب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email