پاکستانی زائرین کے لئے جلد پابندیاں ختم ہو جائے گی،نورالحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین اور حجاج کرام کے لئے جلد پابندیاں ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حاجی کیمپ فیز 7 میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کے لیے نئی بلڈنگ  قائم کر دی گئی، یہاں پر تمام سہولیات حجاج کرام کو مہیا کی جائے گی۔

 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ جاج کرام کی تربیتی نظام اور کلاسز کے لئے یہاں بندوبست کیا جائے گا جبکہ دستاویزات کی جانچ پڑتال اور ویکسینیشن سمیت تمام امور بھی  ایک چھت کے نیچھے ہونگے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ دنیا بھر میں حج اور عمرے پر اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، عمرہ اور حج کے حوالے سے کوئی اضافی خرچہ نہیں وصول کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں، پاکستانی زائرین اور حجاج کرام کے لئے جلد پابندیاں ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور ریاست سے علماء نے کافی شکوے شکایات کیے ، شکایات کا جواب دیا تو تلخی ہوگی اور ماحول خراب ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسائل اور مشکلات ضرور موجود ہیں ، ان کا اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں ، علماء کے مل بیٹھنے سے مثبت اثرات آنا شروع ہوتے ہیں ، علماء اور حکمران ٹھیک ہو جائیں تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے ، علماء اور حکومت میں فاصلے ہونگے تو دونوں جانب سے بدگمانی اور غلط فہمی ہوگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا تھا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام کی توہین کسی کیلئے بھی قابل برداشت نہیں ، ریاست نے بہت سے ایسے لوگوں کو ٹھیک کر دیا ہے جو خود کو بہت کچھ سمجھتے تھے ، ریاست دانتوں کے بغیر نہیں اس کے مُکے بھی ہیں اور دانت بھی۔

پیر نور الحق قادری نے کہا تھا کہ افغانستان تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے ، کابل کو گزشتہ دس سال پاکستان کیخلاف گالم گلوچ کیلئے بھارت نے استعمال کیا ، پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے بھارتی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی ، پاکستان پر مغربی سرحد سے کوئی حملہ نہیں ہونے والا ، اس وقت افغانستان تباہ حال ہے اس سے زیادہ توقع رکھنی چاہیے نہ خدشات پھیلانے چاہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان کی حوالے سے ریاست کو جو بھی پالیسی ہوگی وہ ہم سب کی ہوگی ، وزارت انسانی حقوق نے جبری مذہب کی تبدیلی کا بل بھجوایا تھا ، پنجاب، جی بی، کے پی کے اور بلوچستان میں جبری مذہب تبدیلی کا کوئی کیس نہیں ، سندھ میں چند کیسز کو پروپیگنڈا کرکے کہا جا رہا ہے کہ جبری مذہب تبدیل ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا تھا کہ وزارت انسانی حقوق کو بتا دیا کہ اس حالت میں جبری مذہب تبدیلی کا قانونی مسودہ قابل قبول نہیں ، بل کا مسودہ شریعت جنیوا کنونشن اور آئین کیخلاف ہے ، ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے متصادم نہیں بن سکتا۔

The post پاکستانی زائرین کے لئے جلد پابندیاں ختم ہو جائے گی،نورالحق قادری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email