اتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے پنجاب کا دستہ لاہور سے پشاور روانہ

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی سربراہی میں بین الصوبائی اتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے پنجاب کا دستہ لاہور سے پشاور روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دستے میں 42 گرلز، بوائز کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔

بین الصوبائی اتھلیٹکس ٹورنامنٹ 27سے 29 ستمبر تک پشاور میں ہورہا ہے جس میں تمام صوبوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پنجاب کی گرلز اور بوائز ٹیموں کو میرٹ پر ٹرائلز کر کے منتخب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کو ایک ہفتے کے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور تربیت دی گئی ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی گئیں،امید ہے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

The post اتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے پنجاب کا دستہ لاہور سے پشاور روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email