وزیر خارجہ پانچ روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کر کے امریکا سے روانہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کر کے امریکہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان اور قونصل خانے کے افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے نیویارک میں پانچ روزہ قیام کے دوران ، امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سمیت متعدد وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس اور صدر جنرل اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ جوزف بوریل سے ملے اور پاک – ای یو اسٹریٹیجک شراکت داری سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں شریک ہوئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے نیویارک میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور انہیں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

واضح رہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچےتھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

وزیر خارجہ نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک امریکہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

وزیر خارجہ نے بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور مختلف امور پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔

وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

امریکی وزیر خارجہ نے انخلاء کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ، یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ بوریل جوزف سے ملے اور دو طرفہ تعلقات، سٹرٹیجک شراکت داری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

The post وزیر خارجہ پانچ روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کر کے امریکا سے روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email