منڈی بہاؤالدین میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین میں خطرناک ٹریفک حادثے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانہ گوندل چوک کے قریب تیز رفتار رکشہ اور موٹرسائيکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 1 خاتون مقصود بی بی سمیت 2 نوجوان عرفان اور عادل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاشوں اور زخميوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post منڈی بہاؤالدین میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email