پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی، قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کی ہے جس میں قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ کلیکٹوریٹ کی انٹرنیشنل میل آفس  پر کارروائی کی گئی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان کسٹمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور پکڑے گئے قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کسٹمز عملے نے متحدہ عرب امارات سے مشوک امپورٹ پارسل پکڑا ہے۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ہیں، پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک تھا۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا گیا ہے

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چار دن کے دوران ایرپورٹ کلیکٹوریٹ کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

The post پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی، قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email