چیئرمین ایف بی آر کا ممبر کسٹمز پالیسی کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ممبر کسٹمز  آپریشنز اور ممبرز کسٹمز پالیسی کے ہمراہ طور خم بارڈر کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر  محمد اشفاق احمد  نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی تجارت کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فروٹ سے لدے 1400 ٹرک جس میں افغانستان سے آئے پھل تھے کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔  ایف بی آر اعلامیے کے مطابق  پھلوں سے لدے 1400 ٹرک طورخم بارڈر پر پھنسے ہوئے تھے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق  کسٹمز حکام نے 100 مزید ٹرک کی کلیئرنس کا عمل شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر  ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے پاک افغان تاجروں سے بھی ملاقات کی، چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کو ایف بی آر کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

The post چیئرمین ایف بی آر کا ممبر کسٹمز پالیسی کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email