میاں مفرور نے وفاق اور چھوٹے میاں نے پنجاب میں لوٹ مار کی، ڈاکٹر شہباز گِل

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ میاں مفرور نے وفاق اور چھوٹے میاں نے پنجاب میں لوٹ مار کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شوبازیاں کے ماہر روزانہ کی بنیاد پر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، قومی خزانے سے روزانہ 17 لاکھ روپے اڑانے والے کرپٹ اعلیٰ تھے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ملک لوٹ کر معیشت کو دیولیہ کرنے والے مہنگائی کا بین بجا رہے ہیں، دنیا بھر کی طاقتور معیشتیں کورونا کی وجہ سے شکست وریخت کا شکار ہوئیں، غریب کو لوٹ کر غریب عوام کے نام پر شوبازیاں اب نہیں چلی گی۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہلوں کا عوام سے کیا لینا دینا؟ آپکی ساری بھاگ ذاتی اثاثے اور جائدادیں بنانے کیلئے تھی، ٹی ٹیز کے ذریعے معصوم لوگوں کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  مہنگائی جس رفتار سے کی جارہی ہے، ثبوت ہے کہ حکومت کو معیشت کی الف ب بھی معلوم نہیں قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں ۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ  آٹا ،چینی، گھی، دوائی بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیاگیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے ،یہ اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ ظلم ، زیادتی اور سنگین مذاق ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کے عوام کب تک بھگتیں گے، 141فیصد گیس کی قیمت حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے، حکومت کا دعویٰ تھا کہ قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود گیس کمپنیاں جتنا خسارہ آج کررہی ہیں ، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں  نہ اپنا آڈٹ کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کرسکی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی کی نااہلی سے گیس کمپنیاں تباہ ہوگئیں اور قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ،آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر اور قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  جنوبی ایشیاءمیں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے ،آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

The post میاں مفرور نے وفاق اور چھوٹے میاں نے پنجاب میں لوٹ مار کی، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email