پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ

پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ 7 تا12اکتوبر سے کھیلی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق جاریڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام، پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کی زیرنگرانی پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ کے انعقاد کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق چیمپئین شپ 7 اکتوبر تا 12 اکتوبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی۔

 اس سے قبل یہ ایونٹ 18 تا 23 ستمبر شیڈول کیا گیا تھا۔

ایونٹ میں 4 ڈیپارٹمنٹل 10صوبائی ٹیموں سمیت مجموعی طور پر14 ٹیمیں اعزاز کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی۔

 صوبائی ٹیموں میں پنجاب کی 2ٹیمیں، سندھ کی 2 ٹیمیں، خیبر پختونخواہ کی2 ٹیمیں، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شرکت کریگی جبکہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلویز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔

The post پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email