محکمہ داخلہ سندھ کا ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پی کا حکم نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں موٹر وے سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسنیشن لازمی قرار دے دی جبکہ بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور اور ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے بھی کورونا ویکسنیشن کو لازمی قرار دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی ویکسینیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسوں کو سیل کیا جائے اور ویکسنیشن کارڈ نہ رکھنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے احکامات پر عمل درآمد کے لئے صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایت کی کہ 26 اور 27 ستمبر کو خصوصی طور پر کورونا ویکسنیشن کارڈ لازمی چیک کریں۔

The post محکمہ داخلہ سندھ کا ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پی کا حکم نامہ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email