جس ملک میں بے ایمانی لیگل ہوجائے، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، انور مقصود

انور مقصود نے کہا ہے کہ جس ملک میں بے ایمانی لیگل ہوجائے، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود نے آرٹس کونسل میں مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت کے معنی جدائی اور وطن چھوڑنا ہے لیکن پچھتر سال بعد احساس ہوا ہے کہ اردو زبان کی اپنی اہمیت ہے لیکن دیگر کا ہونا بھی ضروری ہے۔

انور مقصود نے کہا کہ جیسے حالات دکھ رہے ہیں اب تو ایم اے تک بھی سندھی لازمی ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اردو زبان ایک سمندر ہے، دیوار توڑ کر آگے نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 1948 میں دس ہزار کتابیں ہم اپنے ساتھ لے کر کراچی آئے تھے۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ اس سرزمین نے ان لوگوں کو بہت کچھ دیا ہے جو سب چھوڑ کر آئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں 50،50 کر رہا تھا، بس سے جاتا تھا اورموٹر سائیکل تک میرے پاس نہیں تھی۔

The post جس ملک میں بے ایمانی لیگل ہوجائے، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، انور مقصود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email