روبینہ اشرف کا بیٹیوں سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے یہ انکشاف  کیا ہے کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں۔

روبینہ اشرف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، اداکاری کے دور، اداکاری، تجربات اور پروجیکٹس سے متعلق خوب باتیں کیں۔

روبینہ اشرف کا اپنی زندگی میں آئے ایک کڑے وقت اور بیٹیوں کے ساتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بہت یقین سے سمجھتی ہیں کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، جن کی بیٹیاں ہیں وہ یقیناً میرے اس جملے کو سمجھ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بیٹیاں ہیں وہ بھی اس بات کو سمجھ جائیں گی کیوںکہ بیٹیاں ہی ہوتی ہیں جو اپنے والدین کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑتیں اور والدین کو اپنی زندگی میں سے کہیں جانے نہیں دیتیں۔

The post روبینہ اشرف کا بیٹیوں سے متعلق اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email