ثناء خان اور انس سے متعلق بڑی پیشگوئی

بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان اور مفتی انس سے متعلق اہم پیشگوئی کردی گئی ہے۔

یہ پیشگوئی فلمی ناقد کمال راشدخان المعروف کے آر کے نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کی ہے ۔

 کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹویٹ نمبر 35 میں کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں اداکارہ اور ان کے شوہر کی طلاق ہو جائے گی ۔

کمال راشد کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ یہ پہلی بار نہیں جب کے آر کے نے انڈسٹری سے منسلک کسی جوڑے کے حوالے سے ایسی پیشگوئی کی ہو ،اس سے پہلے بھی وہ معروف ترین جوڑوں میں طلاق کے حوالے سے پیشگویاں کرتے رہے ہیں۔

The post ثناء خان اور انس سے متعلق بڑی پیشگوئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email