کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں ترس آتا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں ترس آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں ترس آرہا ہے، ‎حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے لیکن عمران خان کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو پایا۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے نیب کو اپنی حکومت چلانے کے لیے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنوانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ملزم عمران خان مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی پشاور، آٹا چینی چوری میں مطلوب ہے۔ ‎ملزم عمران خان غیر قانونی فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس میں مطلوب ہے۔ ‎ملزم عمران خان شہباز شریف کی طرف سے دائر ہتک عزت کے دس ارب روپے کے دعویٰ میں مفرور اور مطلوب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎شہباز شریف سے مشاورت عمران خان کی منشا، ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران صاحب کی مرضی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

The post کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں ترس آتا ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email