پاکستان کورونا کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا گوجے رتنا

ڈبلیو ایچ او کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا گوجے رتنا نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا گوجے رتنا نے غیر رسمی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او 6 ریجنز میں تقسیم ہے، پاکستان لوئر میڈیٹرینین ریجن کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے لیکن پاکستان کو ویکسینیشن میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سے انسان زیادہ محفوظ ہو جاتا ہے اور ویکسینیشن کے باعث اموات کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کے چوتھے فیز سے گزر رہا ہے۔ 7 ممالک بکت اچھا کام کر رہے ہیں، پاکستان اس میں ٹاپ پر ہے۔ پاکستان میں کرونا سے اموات کی شرح بھی بہت ہی کم ہے۔ پاکستان نے 56 ملین افراد کو ویکسینیٹ کر لیا ہے اور اب دونوں خوراکیں حاصل کرنے والوں کی تعداد 25 ملین ہے۔

پلیتھا گوجے رتنا نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو پاکستان کی کارکردگی پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بڑے سے بڑے معشیت والے ملک بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کی معاشی کارکردگی اس حوالے سے بہت اچھی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کا نظام بہت عمدہ ہے۔ ہر روز شام تک پچھلے چوبیس گھنٹے کا مکمل ڈیٹا مل جاتا ہے۔

پلیتھا گوجے رتنا کا مزید کہنا تھا کہ اوپن جگہوں پر بیشک ماسک استعمال نہ کریں لیکن بند مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ ابھی تک یہ کنفرم نہیں کہ یہ ویکسین کتنے عرصے تک کارآمد رہے گی کیونکہ جس طرح یہ بیماری نئی ہے اس ہی طرح ویکسین نئی ہے، اس لیے ابھی اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

The post پاکستان کورونا کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا گوجے رتنا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email