ماہرہ خان کا پسندیدہ فٹبالر میسی یا رونالڈو؟ اداکارہ نے بتادیا

ماہرہ خان بھی دیگر اسٹارز کی طرح فٹبال کی مداح نکلیں اور انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کا نام بھی بتادیا۔

ماہرہ خان نے اپنے مشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر کے دس سال مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کا سیشن کیا۔

جہاں مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ سے ان کی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھ رہے تھے وہیں ایک نے فٹبال سے متعلق بھی سوال کرلیا۔

مداح نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ انہیں کونسا کھلاڑی سب سے زیادہ پسند ہے “میسی یا رونالڈو؟”

 اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداح کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے پسندیدہ فٹبالر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لائیونل میسی ہیں۔

The post ماہرہ خان کا پسندیدہ فٹبالر میسی یا رونالڈو؟ اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email