وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی،شاداب خان

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، رمیز راجا اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  خوشگوار رہی، انہیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مل کر بہت اچھا لگا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں ہمت اور حوصلہ دیا ہے اور کڑے وقت میں ہمیں خود پر اعتماد رکھنے کی تجویز دی ہے۔

قومی کرکٹر کا مزید  کہنا تھا کہ سب سے اہم بات وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کڑے وقت کے دوران متحد رہیں، ہم اس تجاویز پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

The post وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی،شاداب خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email