وزیر اعظم 27 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کینٹ اسٹیشن پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکہ اور یورپ میں بعض سیاستدان پاکستان پر الزام تراشی کررہیے ہیں لیکن جس ملک نے افغانستان کے علاوہ سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے وہ پاکستان ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امریکہ کو نائن الیون کے بعد پاکستان کی ضرورت پڑی تھی لیکن پاکستان نے امریکی اتحادی بننے کی بھاری قیمت چکائی اور ہمیں تعریف کے بجائے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہم دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہوئے اور اس جنگ میں 80 ہزار جانیں گنوائیں، 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی انتہائی منظم افواج میں سے ایک ہے اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسی بھی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیوں میں سے ایک ہے جس کی بدولت ہم اس مشکل صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نکلے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں  مشکل وقت ہے اور دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی  ہوگی کیونکہ تنہا چھوڑا گیا تو انسانی المیہ جنم لے گا ۔

The post وزیر اعظم 27 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email