نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز پر جواریوں نے جواء کھیلنے کے لئے جدید طریقے اپنا لئے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز پر جواریوں نے جواء کھیلنے کے لئے جدید طریقے اپنا لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جواریوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جواء کھیلنا شروع کردیاہے۔

 حساس اداروں کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس نے اسٹیڈیم کے اندر سے3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، حساس اداروں نے اطلاع دی کہ یاسر عرفات انکلو زر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھا شخص جواء کرانے میں مصروف ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تو ملزم ذیشان میمن گلشن اقبال کراچی کا رہائشی گرفتار ہوا۔

 دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ کراچی کے ہی رہائشی پرکاش اور امیر علی کے ساتھ بیٹ فیئر کام ایپ کے ذریعے جواء کھیل رہے ہیں۔

 حساس اداروں نے دوسری کارروائی بھی یاسر عرفات انکلوزرمیں کی وہاں بھی وہاڑی کے رہائشی وجاہت حسین اور مصریال روڈ راولپنڈی کے رہائشی عبدالرحمن کو گرفتار کیا گیا ۔

دونوں ملزمان بھی اسپورٹس میوڈل ایپ کےذریعے شہریوں کو لائیو میچ پر جواء کھیلا رہے تھے ،ان ملزمان کو بھی تحویل میں لےکر مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

تینوں جواریوں کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں ایف آئی آرنمبر 1911 اور 1917کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

The post نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز پر جواریوں نے جواء کھیلنے کے لئے جدید طریقے اپنا لئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email