گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کا معاملہ

گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی تجویز ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی تجویز ہوئی ہے جو کہ نومبر تا فروری 4 ماہ کے لیے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ گیس استعمال کے آخری 4 سلیب پر 35 فیصد تک اضافے کی ورکنگ کی گئی ہے اور آخری 4 سلیب 200 سے 400 ایم بی بی ٹی یو سے زائد استعمال کے ہیں۔ آخری چار سلیب کی قیمت ماہانہ 553 روپے سے 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کی ورکنگ میں صرف گھریلو صارفین کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تجاویز کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کی گئی تھی لیکن گیس قیمت اضافے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ورکنگ پر فیصلہ کابینہ کی منظوری سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے گھریلو سلیب کی قیمت 121 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی تھی اور گھریلو صارفین کے دوسرے سلیب کی قیمت 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے دوسرا سلیب ماہانہ 100 مکعب میٹر تک استعمال کا ہے۔

The post گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email