چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز لیڈیز کیٹگری کے مقابلے منعقد ہوئے

پاکستان گالف کلب کے زیراہتمام جاری 14ویں چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز لیڈیز کیٹگری کے مقابلے منعقد ہوئے۔

پاک بحریہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق  لیڈیز امیچوئر کیٹگری گراس مقابلوں میں امی قین 79اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ  زیب النساء 82اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

لیڈیز امیچوئر کیٹگری  نیٹ مقابلوں میں  مناہل پہلے جبکہ  عائشہ فوزان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کوچیمپئین شپ کے دوسرے روز سینئر امیچوئر اورمینز امیچوئر کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے گئے۔

سینئر امیچوئر کیٹیگریز کے مقابلوں میں کرنل شاہد وڑایچ نے 155 اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور بئننگ ڈنگ پارک نے 133 اسکور حاصل کئے ۔

مینز امیچوئر کیٹیگریز ہینڈی کیپ انڈر 6 میں سلمان خان نے گراس کیٹیگریز میں 69 اسکور حاصل کئے۔

بلال طارق  نے مینز امیچوئر کیٹیگریز 7 سے 12 تک گراس کیٹیگریز میں 74 اسکور حاصل کئے۔

چیمپئین شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، لیڈیز امیچوئر ،سینئر اور جونیئر امیچوئر کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

مردوں کی کیٹیگری میں 54ہولز پر مشتمل، لیڈیز     اور  سینئر  امیچوئر   36 ، 36 ہولز پر،  اور جونیئرز امیچوئر کیٹگری  میں 18ہولز پر مشتمل ہیں۔

 واضح رہے کہ چیمپئین شپ 26 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

The post چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز لیڈیز کیٹگری کے مقابلے منعقد ہوئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email