ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسیشن

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسیشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری اور چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسیشن عرفان کھوکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایل پی جی کی آئے روز بڑھتی قیمتوں پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
مجید غوری نے کہا کہ حکومت یکم اکتوبر کو ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے مزید اضافہ کرنے جا رہی ہے، ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ ایل پی جی غریبوں کا فیول ہے اور موجودہ حکومت نے لوگوں کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی ضرور کریں مگر غریب کا چولہا بند نہ کیا جائے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف پولیس روایتی آپریشن فوری بند کرے اور ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف اور گوجرنوالہ میی غیر معیاری ایل پی سیلنڈر بنانے والوں کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دھرنا دیا جائے گا اور رکشے بھی جلائے جائیں گے۔

The post ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسیشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email