ہماری تہذیب برصغیر کی قدیم ترین تہذیب ہے ، خالد مقبول صدیقی

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری تہذیب برصغیر کی قدیم ترین تہذیب ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے علاقائی ثقافتی رنگ اور تہذیبیں موجود ہیں ، انکے درمیان ضروری ہے کہ اپنا تعارف کروایا جائے ، ایم کیو ایم پاکستان ایام ہجرت منا رہی ہے ، ہجرت کی سنت کی یاد کو تازہ کر رہی ہے۔

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مکے سے مدینے ہجرت کی بھی یہی تاریخیں ہیں ، ہم میں سے بہت سے لوگ وہ ہیں جن کے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے ہندوستان سے ہجرت کی۔

The post ہماری تہذیب برصغیر کی قدیم ترین تہذیب ہے ، خالد مقبول صدیقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email