تھرپارکر میں ترقیاتی کاموں کا بھانڈہ پھوٹ گیا

تھرپارکر میں ترقیاتی کاموں کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمین کی سطح سے اونچے ننگرپارکر کے پہاڑ پر جانے والے آڑے ٹیڑے راستے ٹوٹنے کے مناظر بول نیوز کو موصول ہو گئے ہیں۔

سندھ کے ثقافتی مقام کارونجھر پھاڑ کے مختلف مقامات کی طرف جانے والی سڑکیں بارشی پانی بہا لے گیا ،ملک بھر سے آنے والے سیاح سڑکیں ٹوٹنے کے باعث بغیر گھومے مایوس ہو کر واپس روانہ  ہو گئے۔

سندھ کے پرفضاء مقام ننگرپارکر میں سیاحوں کا بارش کے موسم میں رش،جانے والی سڑک نے انتظامیہ کے راز فاش کر دئے۔

 تھرپارکر کے مختلف گاؤں/دیہات کو جانے والی سڑکوں کا بارشی پانی بہا لے گیا،جگہ جگہ گھڑے پڑ گئے۔

سائين سرکار کی عمدہ کارکردگی کی زندہ مثال اِن سڑکوں کی تعمیرات میں رشوت کا بازار گرم ہونے کا ثبوت دے ڈالا۔

سڑک بنانے والے ٹہیکداروں کی ملی بھگت سے اعلیٰ کارکردگی پر بارش کی بوندوں نے مبینہ کرپشن کا پول کھول دیاہے۔

The post تھرپارکر میں ترقیاتی کاموں کا بھانڈہ پھوٹ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email