مظفر گڑھ میں پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہو گیا

مظفر گڑھ میں پاک فوج کے جوان نے وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے بلوچ رجمنٹ سے وابسطہ لانس نائیک منیر احمد گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع آوران میں شر پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں اور ان کی جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے مسو شاہ تحصیل جتوئی میں پہنچا دی گئے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ شہید منیر احمد کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں تحصیل جتوئی کے علاقے مسو شاہ میں ادا کر دی گئی ہے جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، پولیس کے افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید منیر احمد کی نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

The post مظفر گڑھ میں پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email