ماہرہ خان کو کس معروف اداکار کے ساتھ بِتائے لمحات یاد آنے لگے؟

پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بِتائے خاص لمحات یاد آنے لگے۔

انہوں نے  اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم  ’رئیس‘ کے سیٹ سے چھ سال پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی اور دل کا ایموجی بنایا۔

واضح رہے کہ ماہرہ نے ہٹ فلم رئیس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ 2017  میں کام کیا تھا۔

آج کل کام کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ماہرہ خان جلد عاطف اسلم کے ریلیز ہونے والے گانے ’اجنبی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

The post ماہرہ خان کو کس معروف اداکار کے ساتھ بِتائے لمحات یاد آنے لگے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email