میرا نے اپنی آنیوالی فلم کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا عرف میرا جی نے اپنی آنے والی نئی فلم کا پوسٹر اور تصویریں شیئر کر دی ہیں۔

میرا نے گزشتہ دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’جج مینٹل‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

کافی عرصے بعد میرا کا نیا پروجیکٹ فلم شائقین کو دیکھنے کو ملے گا جس کے لئے میرا کے پرستار پرجوش نظر آرہے ہیں ۔

میرا کی جانب سے اب اس فلم کے سیٹ سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُن کے ہمراہ، اداکار سعود، جویریہ سعود اور جاوید شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

The post میرا نے اپنی آنیوالی فلم کی تصویریں شیئر کر دیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email