وزیراعظم نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا ہے ، سردار تنویر الیاس

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب جرات مندا نہ تھا ، کشمیری عوام عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مسلم اُمّہ کی حقیقی ترجمانی کی۔

 اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سازی کے معاملات ایک ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگلے دو دن میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اعلان عمران خان کر دیں گے ، مرکزی قیادت یقیناً کسی فیصلے پر پہنچ چکی ہے وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا ، حکومت سازی مکمل ہونے پر عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے اوررہےگی ، عمران خان نے کہا وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں اور انہوں نے سفیر بن کر دکھایا ، پی ٹی آئی متحد ہے اور رہے گی ، فاروق حیدر نے اسمبلی کو مضبوط کیا یا کمزور کیا اس کے حوالے سے سب کچھ سامنے لایا جائے گا۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا تھا کہ تیرہویں اور چودہویں ترمیم کےحوالے سےکیا کھویا کیا پایا سب کچھ سامنے رکھیں گے ، عمران خان کشمیرکو جتنا خودمختار کر رہے ہیں اتنا کسی نے نہیں کیا۔

The post وزیراعظم نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا ہے ، سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email