کیا آپ بھارت کی اس اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں ؟

بھارت کی ایک معروف اداکارہ کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر لوگوں نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ تصویر بھارتی اداکارہ راکول پریت کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح کافی پریشان ہوگئے ہیں اور گمان کیا جارہا ہے کہ انہوں نے بھی سرجری کروالی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ کیا انہوں نے بھی سرجری کروالی یار، یہ بالی ووڈ والوں کو ہو  کیا گیا ہے، اچھے بھلے چہرے کی واٹ لگا دیتے ہیں۔‘

فلمی نقاد کمال راشد خان نے کہا کہ اداکارہ رکول پریت سنگھ بہت خوبصورت تھیں تو پھر انہیں سرجری کی کیا ضرورت تھی؟ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ لڑکیاں اپنے حسن کو کیوں برباد کرلیتی ہیں۔

واضح رہے کہ راکول پریت سنگھ 10 اکتوبر، 1990 کو پیدا ہوئیں وہ جنوبی ہند کی فلم اداکارہ ہیں جو زیادہ تر تیلگو فلموں میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کچھ ہندی، تامل اور کنڑا فلمیں بھی کی ہیں۔حال ہی میں  انہیں حکومت تلنگانہ کی طرف سے منصوبہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کالج میں شروع کیا، انہوں نے اپنی پہلی تیلگو فلم کیراتم کی۔ بعد  میں 2014ء میں انہوں نے فلم یاریاں کے ساتھ بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔

The post کیا آپ بھارت کی اس اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں ؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email