این سی او سی کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این سی او سی کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا سے متعلق قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے۔

انہوں نے قوم سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی اور کہا کہ 30 ستمبر تک  کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز  بھی لگوا لیں ، 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے ، اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی  دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد  کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے۔

The post این سی او سی کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email