بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے حوالے سے کیا کہا؟

بھارت کی نامور اداکارہ جوہی چاولہ نے بالی وڈ کے کنگ بادشاہ شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک بڑا راز کھول دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خٓان کی ایک عادت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ وقت کی پابندی نہیں کرتے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)

اداکارہ جوہی چاولہ نے انٹرویو میں اس عادت سے منسلک ایک قصہ بھی سنایا کہ  میں نے ایک پارٹی میں شاہ رخ خان کو بلایا تھا  اور ہر کوئی پُرجوش تھا کہ شاہ رخ خان آرہے ہیں، خاص طور پر میرا عملہ کیونکہ وہ اس کے ساتھ تصاویر لینا چاہتے تھے۔

ااداکارہ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان کو رات 11 بجے آنے کو کہا تھا اور میں نے پہلے ہی اپنے عملے کو بتادیا تھا کہ شاہ رخ دیر سے آئیں گے لیکن وہ اس قدر دیر سے آئے کہ اُس وقت پارٹی ختم ہوچکی تھی۔

جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان تقریباََ رات کے 2:30 بجے کے بعد آئے، اس وقت تک عملہ چلا گیا تھا اور میں سو چکی تھی، کھانا بھی ختم ہوچکا تھا اور تمام مہمان بھی اپنے گھر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کئی دہائیوں سے دوست ہیں، یہ جوڑی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی بھی شریک ہے۔

The post بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے حوالے سے کیا کہا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email