چیف جسٹس پاکستان نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق کیس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ملک بھر میں صدارتی نظام کے نفاذسے متعلق کیس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احمد رضا قصوری سمیت چار افراد نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

The post چیف جسٹس پاکستان نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق کیس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email