محکمہ تعلیم سندھ فرنیچر خریداری کا معاملہ، اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ جاری

محکمہ تعلیم سندھ فرنیچر خریداری کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی  شاہ کی ہدایات کے تحت بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے اختیارات کے تحت اسکول ڈیسکوں کی خریداری کے طریقہ کار اور قیمت کا ازسر نو جائزہ لے کر سفارشات مرتب کردیں اور اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سینٹرل پروکیورمینٹ کمیٹی کے سیکریٹری اور آئی بی اے  سکھر کے پروجیکٹ  ڈائرکٹر  کے ساتھ بیٹھ کر تمام پروسیس کا جائزہ بھی لے لیا ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مندرجات کے نتیجے میں محکمہ تعلیم نے مالی سال 2020-2021 اور 2021-2022 کے لیے لیے گئے ٹینڈرز کے بعد  جاری کیے گئے ورک آرڈرز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کمیٹی نے  سفارش کی ہے کہ ڈیسکوں کی خریداری سیپرا کے مروجہ قوانین کے تحت ڈویزنل سطح پر کی جائے، جس کے مندرجات صوبائی سطح پر طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈویزنل پروکیورمینٹ کے تمام عمل کو صوبائی سطح پر محکمہ  مانیٹرکرے گا۔

The post محکمہ تعلیم سندھ فرنیچر خریداری کا معاملہ، اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email