سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ

سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر خرم شیر زمان اور عثمان  ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں لکھا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے ، اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے ، رکن اسمبلی بننے کے اہل بھی نہیں رہے ، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آصف علی زرداری کو  نااہل قرار دیا جائے۔

The post سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email