اسد صدیقی کورونا وباء سے متاثر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار اسد صدیقی بھی کورونا وباء سے متاثر ہوگئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)

اداکار اسد صدیقی نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسد صدیقی نے اپنے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور قرنطینہ میں وقت گزاری کے لیے فلموں، گیمز یا کتابوں سے متعلق تجاویز بھی مانگیں۔

اسد صدیقی نے بتایا ہے کہ میں مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں اور پھر بھی متاثر ہوگیا، تاہم میری علامات بہت معمولی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ویکسین کام کرتی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)

اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی ویکسین کو غلط اور جھوٹا سمھجتا ہے اسکی سوچ غلط ہے  کیونکہ یہ ویکسین کام کرتی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)

اداکار نے مداحوں سے ویکسین لگوانے اور کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز  پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

The post اسد صدیقی کورونا وباء سے متاثر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email