جہازوں کی خریداری سے قبل چیرمین پی این ایس سی اچانک تبدیل

جہازوں کی خریداری سے قبل چیرمین پی این ایس سی اچانک تبدیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شکیل منگریجو چیرمین ای او بی آئی تعینات، چئیرمین شکیل احمد منگریجو کو 3 سال کے لئے چئیرمین پی این ایس سی مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی میں اس وقت 100 ملین ڈالر کی لاگت کے 3 بڑے بحری جہاز کی خریداری ہونے جارہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم وجوہات پر چئیرمین پی این ایس سی کو تبدیل کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جبکہ جہازوں کی خریداری کیلئے منظور نظر چئیرمین کی تعیناتی عمل میں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری وزارت بحری امور کو ایک بار پھر قائم مقام چیرمین کا چارج دیے جانے کا امکان ہے جبکہ سیکریٹری رضوان احمد اس سے قبل ریکارڈ 2 سال قائم مقام اضافی چارج پر کام کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال قبل 2 جہازوں کی خریداری سیکریٹری کے اضافی چارج کے دوران انجام پائی تھی۔

The post جہازوں کی خریداری سے قبل چیرمین پی این ایس سی اچانک تبدیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email