ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لئے محبت بھرا پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے لئے ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کی ان کے لئے محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کے ایک مشہور کردار کے 10 سال ورے ہونے پر اپنے مداحوں کے ساتھ #ASKMAHIRA  کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی کی۔

اس دوران ایک مداح نے اداکارہ ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’انہیں کس چیز سے خوشی ملتی ہے؟‘ جس کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ  ’آپ سب سے‘۔

ماہرہ خان نے ایک مداح نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہم مستقبل میں ضرور ساتھ کام کریں گے‘۔

ماہرہ نے اپنے مداحوں کو اس 10 سال کے سفر پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک خواب جیسا ہے اور وہ اس سفر کے لیے اپنے چاہنے والوں کی ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر بھی ہمسفر کی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں وہ فواد خان یعنی اشعر کے ساتھ نکاح نامے پر سائن کی رہی ہیں۔

The post ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لئے محبت بھرا پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email