پاکستان میں کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ  24گھنٹوں کے دوران ہی  44 ہزار 958  کورونا ٹیسٹ بھی  کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی، ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

یاد رہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی ، اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

ویکسینیشن نہ کرانےوالوں کو پارک ، جم ، ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email