شہر میں آج صرف ہلکی بارش کا امکان

شہر میں آج صرف ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں آج درمیانے درجے کی  بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق 28 ستمبر سے مون سون کا ایک اور اسپیل بارشوں کا سبب بنے گا جبکہ 28 ستمبر تا 2 اکتوبر شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے،اس دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہے جبکہ12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی تھی جبکہ محکمہ موسمیات کا یہ بھی بتانا تھا کہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

The post شہر میں آج صرف ہلکی بارش کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email