پورٹ قاسم میں آتشزدگی کا واقعہ، ایک مزدور زخمی

کراچی میں  پورٹ قاسم کےایگزامنیشن یارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ بیرون ملک سے درآمد شدہ کیمکل کے کنٹینر میں لگی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک مزدور آگ میں جھلس کر زخمی ہوگیا ہو، جس کو بروقت سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام پورٹ قاسم فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ آگ پر 3 گھنٹے کی مستقل کوششوں کے بعد 3 فائر بریگیڈز کی مدد سے قابو پایا گیا ہے۔

The post پورٹ قاسم میں آتشزدگی کا واقعہ، ایک مزدور زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email