نیو کراچی صنعتی ایریا ایوب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا ایوب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا ایوب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا جہاں مقابلے کے دوران فاٸرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک اور ایک 1 شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 2 موٹڑ سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان مرغی کےآڑھتی سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسی دوران آڑھتی نے لاٸسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کردی،آڑھتی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرا زخمی، جبکہ 2 ڈاکو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگۓ۔

The post نیو کراچی صنعتی ایریا ایوب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email