خیبرپختونخوا: کورونا وائرس صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 8 افراد  انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کی کورونا صورتحال پر رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 488 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 268 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار766  ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 210 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں لحاظہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 528 ہو گئی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں لحاظہ پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2602 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 62 ہزار 243 ہو گئی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک دن میں 11 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ مردان میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 افراد، لوہر چترال میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 افراد جبکہ بنوں میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا: کورونا وائرس صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email