میاں مفرور کی سیاست جھوٹ، منافقت اور ملک دشمنی پر ٹکی ہے ،شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ میاں مفرور کی سیاست جھوٹ، منافقت اور ملک دشمنی پر ٹکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہلوں کے اپنے جعلی سامراج کے تحفظ کیلئے صحافت میں لفافہ کو رواج دیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہل میاں کی سیاست میں انٹری خرید وفروخت کے ذریعے ہوئی جبکہ میاں مفرور کی سیاست جھوٹ، منافقت اور ملک دشمنی پر ٹکی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل درباری اپنی نوکری بچانے کیلئے فیک نیوز کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف اور انکے درباری ہر بار ووٹ خرید کر اقتدار ہتھیاتے رہے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی ذہنی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا تھا کہ عمران صاحب کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد ہے اور ہم واحد حکومت ہیں جس نے میڈیا کو آزاد رکھا ہوا ہے، عمران صاحب کس حکومت اور کون سے میڈیا کی بات کر رہے ہیں؟ ‎عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں ؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اگر آج ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی ہوتی تو آپ کی تقریر میڈیا پہ نشر نہ ہوتی کیونکہ آپ کی تقریر کا ہر لفظ فیک نیوز کی عالمی تشریح کے زمرے میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پر تنقید جھوٹی اور وہ جو صبح، شام اور رات دوسروں پہ جھوٹے الزام لگائیں وہ سچ ہے؟ عمران صاحب جب آپ کی فیک نیوز میڈیا چلائے تو میڈیا کو شاباش اور جب آپ پہ تنقید ہو تو تکلیف؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آپ نے منتخب وزیراعظم کے خلاف ڈی چوک پہ سازش کی ہے۔ عمران صاحب کو جادو نے نہیں فیک تقریروں، نیوز اور فیک ووٹوں نے وزیراعظم بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب نے ہر سیکنڈ، ہر منٹ، ہر گھنٹہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جھوٹ بولا اور آج تک بول رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے غیر ملکی صحافیوں کو اپنے دفتر بلا کر شہباز شریف کے خلاف بھی فیک نیوز پلانٹ کروائی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎وزیراعظم کے اختیارات کو استعمال کر کے ایف آئی اے کے ڈی جی کو سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کو کہیں تو یہ جائز ہے، ‎جب آپ کے منتخب وزیراعظم کے خلاف 120 دن کے دھرنے کو چوبیس گھنٹے میڈیا لائیو دکھائے تو میڈیا ٹھیک تھا، ‎جب آپ دوسروں کی ماؤں، بیٹیوں، بہنوں پہ جھوٹے الزام لگائیں اور میڈیا دکھائے تو جائز۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎آپ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، چوری کریں تو میڈیا کیا کہے؟ ‎قرضہ، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ ‎پٹرول اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، آپ بتائیں میڈیا کیا رپورٹ کرے؟

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ‎اپنی نالائقی، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کا بوجھ عمران صاحب میڈیا پہ نہ ڈالیں۔ ‎میڈیا ایک کروڑ  نوکریاں کیسے دے اور پچاس لاکھ گھر کہاں سے لائے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎اپنی نالائقی، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کا بوجھ عمران صاحب میڈیا پہ نہ ڈالیں۔ ‎میڈیا ایک کروڑ  نوکریاں کیسے دے اور پچاس لاکھ گھر کہاں سے لائے؟

The post میاں مفرور کی سیاست جھوٹ، منافقت اور ملک دشمنی پر ٹکی ہے ،شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email