طلاق ملنے کی خوشی میں پارٹی کرنیوالی خاتون کے انٹرنیٹ پر چرچے

بھارتی خاتون کی جانب سے طلاق ملنے کی خوشی میں رکھی گئی رنگین پارٹی کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ بھارتی خاتون سونیا گپتا کی جانب سے اپنی 17 سالہ شادی کے ختم ہونے پر رنگین پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم سونیا گپتا کی جانب سے 3 سال سے طلاق لینے کی کوششیں جاری تھیں، طلاق ہو جانے پر سونیا گپتا نے اس پارٹی کا اہتمام کیا۔

پارٹی میں اُن کے قریبی دوستوں سمیت اُن کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی اور اُن کے طلاق لینے کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے پارٹی انجوائے کی۔

سونیا گپتا کا اپنی طلاق پر کہنا ہے کہ وہ شادی سے پہلے ایک آزاد اور خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں، شادی کے بعد انہوں نے اپنی زندگی بالکل اپنی فیملی کے لئے وقف کر دی تھی لیکن کچھ عرصے میں یہ محسوس ہوا کہ وہ خوش نہیں ہیں اور پہلی جیسی خوشگوار اور دوستوں کے ساتھ زندگی جینا چاہتی ہیں۔

سونیا گپتا نے اپنے دو بیٹوں میکھال اور شے کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے بھی اس معاملے میں اور اُن کے اس فیصلے میں بھرپور مدد کی اور اُنہیں اب ’ایشین سنگل پیرنٹ نیٹ ورک ‘ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

The post طلاق ملنے کی خوشی میں پارٹی کرنیوالی خاتون کے انٹرنیٹ پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email